امریکہ :پاکستان کے قونصل جنرلز کی ایک روزہ کانفرنس
امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی زیر صدارت سفارت خانہ واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے قونصل جنرلز کی ایک روزہ کانفرنس ہوئی۔۔ کانفرنس کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ موثر روابط ، بہتر خدمات کی فراہمی، قونصلر خدمات کی بہتری اور امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے حوالے سے متعلق اہم امور پر غور و خوض کرنا تھا ۔ ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔امریکہ کے طول و عرض میں موجود اپنے لوگوں تک پہنچنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔۔سفیر پاکستان نے ویزا کے نظام خاص طور پر کاروبار اور سیاحت کے لیے ویزوں کی فراہمی کے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ان اقدامات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جانی چاہیے۔