قومی

  • Sep 16, 2024

وزیربلدیات بلوچستان سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی انتقال کرگئے: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا صوبائی وزیر بلدیات کے انتقال پر افسوس کا اظہار

وزیربلدیات بلوچستان سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی انتقال کرگئے۔مرحوم موجودہ بلوچستان کابینہ کے متحرک رکن تھے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر بلدیات کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سرفرازڈومکی ایک زیرک اور معتبر سیاستدان تھے جنہوں نے بلوچستان کے سیاسی اور قبائلی نظام میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے لواحقین سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے صبرجبکہ مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔