انٹروینشنل کارڈیالوجی،امراض قلب کے علاج میں انقلاب برپا کرنے والی جدید تکنیک
امراض قلب کے علاج میں انقلاب برپا کرنے والی جدید تکنیک ،انٹروینشنل کارڈیالوجی، کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے ۔انٹروینشنل کارڈیالوجی سے دل کے امراض کا جدید تکنیک سے علاج کر کے دل میں خون کے بہاؤ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ ،انجیو پلاسٹی، سٹینٹ کی جگہ کا تعین، والو کی مرمت یا تبدیلی جیسے مختلف طریقہ کار انجام دیتے ہیں۔ ۔انٹروینشنل کارڈیالوجی نے قلبی امراض کے علاج میں انقلاب برپا کیا ہے اور مریضوں کے نتائج میں نمایاں بہتری آئی ہے۔