فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈے کپ
چیمپئنز ون ڈے کپ کے پانچویں میچ میں پینتھرز کی لائنز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ میچ پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا جارہا ہے۔
فیصل آباد میں کھیلے جارہے میچ میں پیتھرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔صائم ایوب اور اذان اویس نے اننگز کا آغاز کیا تو 8کے مجموعی سکور پر اذان اویس صرف ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔عمر صادق بغیر سکور کئے چلتے بنے جبکہ عثمان خان 11رنز کے ساتھ سراج الدین کا شکار بنے۔صائم ایوب بھی صرف10رنز بنا سکے۔
لائنز کی جانب سے سراج الدین نے اب تک دو وکٹیں لی ہیں۔
ٹورنامنٹ میں پینتھرز نے اب تک دو جبکہ لائنز نے ایک میچ کھیل رکھا ہے۔پینتھرز نے ایک میچ جیتا ایک ہارا جبکہ لائنز کو اپنے پہلے میچ میں ناکامی کا سامنا رہا۔