سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی فتوحات کاسلسلہ جاری
پاکستان کے کیوئسٹس اویس منیر اور اسجد اقبال نے اسنوکر ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنلز کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
منگولیا میں جاری ایونٹ میں اویس منیر اور اسجد اقبال نے تیسرے میچ جیت کر براہ راست پری راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائی۔اویس منیر نے تیسرے میچ میں ایران کے سیاوش موزایانی کو ایک کے مقابلے میں تین فریمز سے شکست دی۔ اسجد اقبال نے قطر کے علی ال عبید کو شکست دے کر گروپ میں اپنی برتری قائم رکھی۔ دونوں کھلاڑی اپنے اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر ہیں ۔