کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 16, 2024

پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز

پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کاآغاز آج سے ہورہا ہے۔
تین میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شام سات بجے سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے تینوں میچز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اور 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہے۔ تماشائیوں کو اسٹیڈیم کے اندر جانے کے لیے اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔ سیریز کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم 23 ستمبر کو یو اے ای روانہ ہوگی۔