بین الاقوامی

  • Sep 16, 2024

غزہ پر صیہونی فوج کی بربریت ، مزید24فلسطینی شہید ،57 زخمی

غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ صیہونی فوج نے تازہ حملوں میں مزید24فلسطینی شہیداور57زخمی ہوگئے۔نصیرات پناہ گزین کیمپ کے ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں دس فلسطینی شہید اور 15زخمی ہو گئے۔ غزہ شہر کے علاقوں زیتون اور شیخ رضوان پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں بچوں سمیت مزید دس افراد شہیداور متعدد زخمی ہو گئے ۔ شمالی بیت لاہیامیں صیہونی فوج کی بمباری میں کم سے کم دو افراد شہید ہوئے۔
سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی مظالم میں اب تک 41ہزار206افراد شہید اور 95ہزار337 زخمی ہو چکے ہیں۔صیہونی فوج نے فلسطینیوں کو شمالی غزہ کے علاقےبیت لاہیا سے انخلا ء کا حکم دیا ہے ۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے رملہ، بیت اللحم اور قلقیہ میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ۔