قانون بناناپارلیمنٹ کا کام ہے ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی
چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ قانون بناناپارلیمنٹ کا کام ہے ،علی امین گنڈاپورکے افغانستان سے متعلق بیان کو کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا،خارجہ امور سے متعلق پالیسی وفاق کادائرہ اختیار ہے،کراچی میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان سینئر سیاستدان ہیں،ان کا احترام کرتاہوں،ہم نے ذاتیات سے بالاترہوکرہمیشہ ملک کیلئے سوچناہے،کوئی ایک جماعت ملک نہیں چلاسکتی،ملکرچلناہوگا۔