پنجاب کے وکلا ءکیلئے بڑی خوشخبری، کورٹ فیسوں میں کمی کا اعلان
حکومت پنجاب نے کورٹ فیسوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ حتمی منظوری کے بعد کورٹ فیس کے ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے۔مریم نواز کا ویژن عوام الناس کو سستے اور بروقت انصاف کی فراہمی ہے۔ سنیئر وکلاءنےمریم نواز شریف کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سستے انصاف کی فراہمی کی جانب اہم قدم ہے ۔کورٹ فیس کو کم کرنے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے شگر گزار ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ فیملی کورٹ اور قیدی کے وکالت نامہ پر کورٹ فیس کومکمل طور پر ختم کر دیا گیا جبکہ دیگرفیسوں میں کمی کی گئی ہے۔