سپورٹس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 10, 2024

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم پاکستان واپس پہنچ گئی

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم سری لنکا سے پاکستان واپس پہنچ گئی ہے۔
وطن واپسی پر کراچی کے ہوائی اڈے پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔کھلاڑیوں کے اہل خانہ اور مداحوں نے لفظوں کے بادشاہوں کو خوش آمدید کہا۔کھلاڑیوں کو ہار پہنائے گئے اورائیرپورٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔پاکستان نے ریکارڈ پانچویں بار ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ جیتی ہے۔چیمپئن شپ میں دنیا کے138 پلیئرز نےحصہ لیا۔پاکستان کے 4 پلئیرز نے ٹاپ ٹین میں فنش کیا۔ 16 سالہ عفان سلمان ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن بنے ۔پاکستان ریکارڈ 5 مرتبہ ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ جیتنے والا پہلا ملک ہے ۔