ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یوم شہداء کی تقریب
ملک بھر میں پاک فضائیہ تمام ائیربیسز پر یوم شہدا کے طور پر منارہی ہے۔مرکزی تقریب ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی ۔ایئر چیف ظہیراحمدبابرسدھو نے پاک فضائیہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اوریادگار شہداء پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی۔ ظہیر احمد بابر سدھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی قربانیوں، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ ہے۔یوم شہداء غیر معمولی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور افواج کی قربانی کا مظہر ہے۔ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ فضائی، الیکٹرانک وارفیئر، سائبر ترقی، خودمختاری، اور مقامی دفاعی صلاحیت کےلئے کوششیں جاری رکھے گی ۔