سپورٹس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 07, 2024

ملائیشیا میں ایس چیلنجرٹور اسکواش ٹورنامنٹ: پاکستان کے نور زمان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے نور زمان ایس چیلنجر ٹور اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
ملائیشیا میں جاری ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں نور زمان نے میزبان ملائیشیا کے ڈیرن پرگاسم کو دلچسپ مقابلے کے بعدتین۔دو سے شکست دی۔نور زمان نےچار۔گیارہ، چودہ۔بارہ، گیارہ۔آٹھ، نو۔گیارہ اور گیارہ۔چار سے کامیابی سمیٹی۔سیمی فائنل میں نور زمان کا مقابلہ ملائیشیا کے سیکنڈ سیڈ ’ایڈین۔ اِدراکی‘ سے ہوگا۔