پیرس پیرالمپکس،چین 83طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست
پیرس پیرالمپکس2024 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ چین 83طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔
خواتین کی 50میٹر بٹر فلائی تیراکی میں چین کی ’ڈونگ۔لو‘ نے عالمی ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
مردوں کی 50میٹر بٹر فلائی میں چین ہی کے جن چینگ نے ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ اپنے سینے پر سجایا
50میٹر فری سٹائل میں گولڈ میڈل کینیڈا کے سیباسچئن مسابی نے جیتا۔
۔۔
خواتین کی 100میٹر دوڑ میں نیدرلینڈز کی’فلیئور۔جونگ‘ طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں۔
مردوں کی 400میٹر دوڑ میں امریکہ کے ہنٹر ووڈ ہال نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
مردوں کی 100میٹر دوڑ میں کینیڈا کے’کوڈی۔فورنی‘ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
چار ضرب100میٹر میں طلائی تمغہ چینی پیرا ایتھلیٹس کے نام رہا۔