سپورٹس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 07, 2024

پیرس ، پیرالمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی کو برونز میڈل پہنایا گیا

پیرس پیرالمپکس میں برونز میڈل جیتنےوالے پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی کو میڈل پہنایا گیا۔
ایتھلیٹس کو میڈلز سے نوازنے کی تقریب سینٹ ڈینس کے سٹیڈ۔ڈی۔فرانس میں منعقد ہوئی، جس میں حیدر علی کو برونز میڈل پہنایا گیا۔ فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ حیدرعلی نے ڈسکس تھرو میں 52.54 میٹر تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔