ضلع مہمند میں خوارجیوں کا ایف سی ہیڈکوارٹرپرحملہ ناکام: سیکورٹی فورسز کی بروقت اورکارروائی،چاروں حملہ آورہلاک
سیکورٹی فورسزنے ضلع مہمندمیں خوارجی دہشت گردوں کا ایف سی ہیڈکوارٹرپرحملہ ناکام بنادیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرے چارخوارجیوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرپرحملہ کیا۔سیکورٹی اہلکاروں نے فوری طورپرکارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنادیااورچاروں خودکش حملہ آواروں کو ہلاک کردیا۔ علاقے میں ممکنہ طورپرموجودہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔