مہمندمیں ایف سی ہیڈکوارٹرپرحملہ ناکام بنادیاگیا: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانےپر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیاہے۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے تاریکی میں حملہ کرنیوالے بزدل دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا اورفتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کوہلاک کرکے عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ محسن نقوی نے کہا کہ حملہ ناکام بنانے سکیورٹی فورسز کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں،پاکستان کی سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک وجود کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔