اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلودہ رہنے کاامکان
آئندہ بارہ گھنٹوں میں اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلودہ جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی، پنجاب کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بلوچستان اورسندھ کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم لاہور،مری ،گلیات، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد بارش کا امکان ہے ۔ خبیر پختونخواہ کے بالائی اضلاع مالاکنڈ بٹگرام ایبٹ اباد مردان صوابی نوشہرہ اور پشاور میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے