ٹاپ سٹوری

  • Sep 07, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا یوم فضائیہ پر پیغام

وزیر اعظم کا پاک فضائیہ کی لازوال قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین

7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری اور شجاعت کی تاریخ رقم کی : وزیراعظم

عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے اپنی بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا : وزیراعظم

ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے پانچ طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا : وزیراعظم

پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے : وزیراعظم

وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں : وزیراعظم