وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا افواج پاکستان کے جوانوں، شہداء کو خراج تحسین
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کے دن، میں پوری قوم کے ساتھ یکجا ہو کر افواج پاکستان کے جوانوں، شہداء اور ان تمام لوگوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے پاکستان کے دفاع کے لیے بہادری سے جنگ لڑی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آئیے آج ہم اپنے شہداء اور غازیوں کے جذبے کی تجدید کرتے ہوئے پاکستان کے دفاع اور تعمیر نو کے عہد کا اعادہ کریں اور اپنے قائد محمد علی جناح کے وژن کے مطابق محنت اور دیانت کی اقدار کو اپناتے ہوئے پیارے پاکستان کے روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں ۔