موسم

  • Aug 26, 2024

خیبر پختونخوا ، پنجاب،خطہ پوٹھو ہار ، اسلام آباد، بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران سندھ، با لائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی /جنو بی پنجاب،خطہ پوٹھو ہار ، اسلام آباد،شمال مشرقی/ جنو بی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران جنوب مشرقی/زیریں سندھ اور بالائی خیبر پختونخوامیں کہیں کہیں آندھی چلنے اورموسلادھار بارش کی توقع ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔ تاہم جنو ب مشر قی سندھ ،شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونحوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چلاس ، دالبندین ، نوکنڈی اورسبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔