ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان
بارہ گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا ،جنوب مشرقی سندھ، خطہ پوٹھوہار اور کشمیرمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین، نوکنڈی 41، تر بت،دادو، سبی اور ملتان میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔