وزیرداخلہ کاوادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش
وزیرداخلہ محسن نقوی نے وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے شہید ہونیوالے 3 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے حوالدار انعام گُل، سپاہی محمد عمران اورالطاف خان کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ جوانوں نے جرات کیساتھ مقابلہ کرکے 4 خارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ اپنا آج قوم کے کل پر قربان کرنیوالے بہادر سپوتوں کے خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔