قومی

  • Aug 08, 2024

نوجوان مستقبل کے معمار ہیں،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

چئیرمین سینیٹ سید یوسف گیلانی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارے مستقبل کے معمار ہیں، جمہوری عمل میں نوجوانوں کی شرکت بڑھا کر ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاوس میں سینیٹ سمر انٹرنشپ پروگرام کی تکمیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کومعیاری تعلیم و تربیت سے لیس کر کے ہم اپنے ملکی مستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے قانون ساز ایوانوں میں نوجوانوں کی شرکت بڑھ رہی ہے۔بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بھی جدوجہد ازادی میں نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا تھا۔ چیئرمین سینیٹ نے انٹرشپ پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹس دئیے ۔