ملک کےبیشترعلاقوں میں مزیدبارش کاامکان
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران بالائی /وسطی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور مشرقی/جنوب مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران شمال /شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور مشرقی/جنوب مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، شمالی/وسطی بلوچستان اور زیریں سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چلاس 44، نوکنڈی اور بونجی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔