بین الاقوامی

  • Aug 06, 2024

امریکہ کا بنگلادیش میں عبوری حکومت کے قیام کے اعلان کا خیرمقدم

امریکہ نے بنگلادیش میں عبوری حکومت کے قیام کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا بنگلادیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نےبنگلادیش میں تمام فریقین پر مزید تشدد سے گریز پر زوردیا۔میتھیو ملر نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اقتدار کی منتقلی آئین کے مطابق ہونی چاہیے۔انہوں نے بنگلادیش میں احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پربھی افسوس کا اظہار کیا۔