موسم

  • Aug 03, 2024

چاروں صوبوں ،اسلام آباد،آزادکشمیر میں مزید بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران سندھ، شمال مشرقی وجنوبی بلوچستان،کشمیر، شمال مشرقی وجنوبی پنجاب ،پوٹھوہار ،اسلام آباد، خیبرپختونخوا میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے جبکہ سندھ، خیبر پختونحوا ، شمال مشرقی وجنوبی بلوچستان ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔