سندھ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران سندھ،جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی وجنوب مشرقی بلوچستان میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔اس دوران سندھ ، مشرقی بلوچستان ، پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت، نوکنڈی 46،دالبندین45 اور دادومیں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔