موسم

  • Aug 01, 2024

محکمہ موسمیات کی آج اور کل شدید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی آج اور کل شدید بارشوں کی پیش گوئی۔ مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال،دیر، سوات، شانگلہ، بونیر،بنوں، کرم، وزیرستان،ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی / برساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ۔
شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
کشمیر، اسلام آباد ، پنجاب ،خیبرپختونخوا اورشمال مشرقی بلو چستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد،بالائی پنجاب، بالا ئی خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔