موسم

  • Jul 31, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق بارہ گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر، با لا ئی خیبرپختونخوا اور جنو بی بلو چستان میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا ،سندھ، گلگت بلتستان میں اکثر مقا مات پر جبکہ بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباداورجنوب مشرقی بلوچستان میں بعض مقا مات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 45، خیرپور 43، بہاولنگر، رحیم یار خان اور روہڑی 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔