موسم

  • Jul 30, 2024

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کاامکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کاامکان ہے۔۔ خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر ، اسلام آباد ، پنجاب ، جنوب مشرقی سندھ اور بلو چستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار اورجنوبی بلو چستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا ، پنجاب، خطہ پو ٹھو ہار، اسلام آباد، سندھ، شمالی وجنوب مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 47، دالبندین،نوکنڈی 46 اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔