اسلام آباد سمیت راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھار بارش
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب تک مجموعی طور 50 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔نالہ لئی میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے پیش نظر اضافی مشینری اور عملہ تعینات کر دیا گیا ۔