صوبائی دارالحکومت لاہور اور گرد ونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت اس کے گردونواح میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کیمطابق آج سے 31 جولائی تک پنجاب بھر میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ 29 سے 31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ جبکہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے موسمی صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔