موسم

  • Jul 23, 2024

ملک کےبیشترعلاقوں میں مزیدبارش کا امکان

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران موسلا دھار بارش سےمری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، دیر سوات، شانگلہ، بونیر، کرم، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی اور کشمیر کے مقامی نالوں/ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، جنوبی سندھ، کشمیر، جنوب مشرقی بلوچستان ،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 47، نوکنڈی، دالبندین46،دادو، جیکب آباد، روہڑی اورکوٹ ادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا