ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان
محکمہ موسمیات کےمطابق بارہ گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم شام/رات میں کشمیر ، خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی47، بھکر،جوہر آباد، جیکب آباد46، دادو، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین،نوکنڈی اورسرگودھامیں 45 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔