شہنشاہ ظرافت منور ظریف کی 48ویں برسی
شہنشاہ ظرافت کا خطاب پانے والے نامورپاکستانی کامیڈین منور ظریف کی آج 48ویں برسی ہے۔
بے ساختہ اداکاری سے شائقین کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے والے منور ظریف نے فنی کیرئیر کا آغاز 1961میں فلم ڈنڈیاں سے کیا۔منور ظریف فلموں میں جس روپ میں بھی آئے، مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئے۔لیجنڈ کامیڈین رنگیلا کے ساتھ ان کی جوڑی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی۔ ان کے کیرئیر کی لازوال فلم بنارسی ٹھگ رہی جس میں منور ظریف نے مختلف گیٹ اپ کئے اور اپنے ورسٹائل اداکار ہونے کی مہر ثبت کردی۔انہیں بہترین مزاحیہ اداکاری پر نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔