پارلیمان میں آنیوالی جماعتوں کو چاہیے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں، فیصل کریم کنڈی
پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پشاورہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق آرڈرجاری کیا۔وزیراعلیٰ نے منتخب اراکین سےحلف لینے سے پھر انکار کردیا۔۔۔اسلام آبادمیں نیوزکانفرنس کے دوران ان کہنا تھا کہ صوبائی وزراء سے حلف لینا وزیراعلیٰ کا کام نہیں ہوتا۔۔۔پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے حلف سمیت سینیٹ کے الیکشن کو بھی التوا میں ڈالا رکھا ہے۔۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں ایک بار پھر پی ٹی آئی نےعدم اعتماد کا اظہارکیا۔۔
پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے بھی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر پارلیمانی رویوں سے مایوسی بڑھ رہی ہے ۔پارلیمان میں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اگر آپس میں لڑتے رہیں گے تو عوام کا کیا ہو گا