قومی

  • Apr 24, 2024

وفاقی وزیر جام کمال کی زیر صدارت وزارت تجارت میں آئی ٹی انفراسٹرکچر پر جائزہ اجلاس

وفاقی وزیر جام کمال خان کی صدارت میں وزارت تجارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کی استعداد کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزارت کی موجودہ آئی ٹی صلاحیتوں، تجارتی سرگرمیوں، بین الاقوامی درآمدات اور برآمدات، ترسیلات زر، اور دیگر اہم کارکردگی کے اشاریوں پر غور کیا گیا۔جام کمال نے باخبر فیصلہ سازی کے لیے درست اور جامع معلومات اور ڈیٹا کے حصول میں سہولت فراہم کرنے میں ڈیجیٹل حل کے ناگزیر کردار پر زور دیا۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں سمیت اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تجارت اور اقتصادی ترقی سے متعلق تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پربھی زور دیا۔۔