ممتاز اداکارہ اور گلوکارہ خورشید بانو کی 23 ویں برسی
ممتاز اداکارہ اور گلوکارہ خورشید بانو کی 23 ویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔خورشید بانوقیام پاکستان سے پہلے 30 فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔۔ان کی مشہور فلموں میں مسافر ، ہولی ، پردیسی، بیٹی ،شادی ،لیلیٰ مجنوں اور مرزا صاحباں شامل ہیں ۔۔خورشید بانو18 اپریل دوہزار ایک میں دار فانی سے رخصت ہوئیں۔
گلوکارہ اوراداکارہ خورشید بانو 14اپریل 1914کو قصور میں پیدا ہوئیں۔پاکستان منتقل ہونے سے پہلے انہوں نے 1931 میں اپنی پہلی مشہور فلم لیلا مجنوں میں کام کیا۔ بھارت میں خورشید بانو نے تیس فلموں میں کام کیا۔پاکستان نقل مکانی کرنے سے قبل ان کی ہندوستان میں آخری فلم پپیہا رے (1948ء) تھی جو ایک زبردست ہٹ فلم تھی۔1948ء میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ پاکستان آ گئیں اور کراچی میں رہائش پذیر ہوئیں۔انہوں نے 1956ء میں دو فلموں فنکار اور منڈی میں کام کیا۔خورشید بیگم 18اپریل 2001 میں اس دار فانی سے رخصت ہو گئیں۔