ہاکی

  • سپورٹس ڈیسک
  • Apr 18, 2024

اسلام آباد:اذلان شاہ ہاکی کپ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ

اذلان شاہ ہاکی کپ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا ہے۔
اسلام آباد میں ہو رہے تربیتی کیمپ کے لئے 42کھلاڑیوں نے رپورٹ کی ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے بھی تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا مجاہد نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھرپور سپورٹ کیا ہے۔تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جائےگا۔ سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے ہر ممکن سپورٹ فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز قومی ٹیم کو 22 اپریل کو جوائن کریں گے۔تربیتی کیمپ کے کوچنگ اسٹاف میں ذیشان اشرف، عثمان شیخ، آصف احمد ، غلام جیلانی شامل ہیں۔ اذلان شاہ ہاکی 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔