فن و ثقافت

  • Apr 16, 2024

معروف کامیڈین ببوبرال کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

معروف کامیڈین ببوبرال کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے، اداکار نے بے پناہ مزاحیہ کردار ادا کئے جو آج بھی دیکھنے والوں کو مسرور کرتے ہیں۔سٹیج کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ایوب اختر المعروف ببو برال نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1982ء میں گوجرانوالہ سے کیا اور پھر 1984ء میں لاہور منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے باغ جناح میں اوپن ایئر تھیٹر میں کام شروع کیا، مزاحیہ اداکار نے سٹیج ڈرامے ”شرطیہ مٹھے‘‘ سے ملک گیر شہرت پائی۔تین عشروں پر محیط زندگی میں ببوبرال نے بھرپور عروج دیکھا اور50 کے قریب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہوں نے اداکاری کے ساتھ سٹیج ڈرامے لکھے اور ہدایات کاری بھی کی ۔ببو برال صحت کی خرابی کے باعث 16 اپریل 2011ء کو 51 برس کی عمرمیں دنیا فانی سے کوچ کر گئے، منفرد اندازِ اداکاری کی وجہ سے وہ آج بھی اپنے پرستاروں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔