غزل اور لوک گلوکار شوکت علی کی تیسری برسی: شوکت علی نے 5 دہائیوں پرمحیط موسیقی کے سفرمیں کئی گیت گائے
غزل اور لوک گلوکار شوکت علی کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے۔شوکت علی نے پانچ سے زائد دہائیوں پر محیط اپنے موسیقی کے سفر کے دوران کئی پاکستانی فلموں کیلئے گیت گا ئے۔لوک گلوکارنےانیس سوپینسٹھ اوراکہتر کی پاک بھارت جنگ کے دوران ملی نغمے بھی گائے۔ان کا نغمہ ’’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘‘ سن کر آج بھی جوش و ولولہ پیدا ہوجاتا ہے۔شوکت علی نے موسیقی کی تقریباً تمام تر اصناف میں اپنی آواز کو کامیابی سے آزمایا۔لوک گلوکار کو حکومت کی طرف سے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔شوکت علی تین سال قبل دوہزاراکیس کو آج ہی کے دن اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔