فن و ثقافت

  • Mar 26, 2024

معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین کی آ ج تیسری برسی ہے

معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے۔حسینہ معین نے ڈراموں اور تصا نیف میں عورت کو مضبوط اور بااعتماد کردار کی حیثیت سے دکھایا ہے۔
حسینہ معین 20 نومبر 1941 کو بھارت کے شہر کانپور میں پیدا ہوئیں ابتدائی تعلیم کانپور میں حاصل کرنے کے بعد وہ پاکستان آگئیں ۔۔انہوں نے 1963 میں کراچی یونیورسٹی سے تاریخ کے شعبہ میں ماسٹرز کیا ۔۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے کئی یادگار ڈراموں کی مصنفہ ، حسینہ معین کا شمار ان ڈرامہ نگاروں میں ہوتا ہے جن کےلکھے ہوئے ڈراموں اور افسانوں نے شہرت کی بلندیوں کو چُھو ا ۔۔ حسینہ معین کے لکھے ہوئے ڈراموں میں ان کہی، تنہایاں، دھوپ کنارے، آہٹ، انکل عرفی، شہزوری، کسک اور پڑوسی سمیت متعدد ڈرامےشامل ہیں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے مرحومہ کو ادبی خدمات کے اعتراف میں 1987 میں تمغہ برائے حُسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا ۔اس کے علاوہ حسینہ معین کو متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔