غزہ سمیت تمام فلسطینی علاقوں میں نسل کشی کا سلسلہ جاری
غزہ سمیت تمام فلسطینی علاقوں میں نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے ۔۔اسرائیلی فو ج نے ایک اور وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے غزہ شہر میں امداد کے منتظر ہجوم پر پھر شیلنگ کی ہے جس میں درجنوں افراد شہید اورمتعدد زخمی ۔۔رفح میں بھی رہائشی علاقوں پراسرائیل کے فضائی حملوں میں تیرہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے ۔۔شہدا اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔۔ حملے میں دو مکانات مکمل تباہ ہوگئے
مغربی کنارے میں بھی رات بھر چھاپہ مار کاروائیاں جاری رہیں ۔۔دورہ کے علاقے میں چھاپوں کے دوران دس فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے حراست میں لیا گیا ۔۔صیہونی فورسز نے نورشمس پناہ گزیں کیمپ اور نابلوس میں متعدد گھروں کو مسمار کردیا
وزارت صحت کے مطابق غزہ کے کمال عدوان ہسپتال میں غذائی قلت سے 15 کمسن بچوں کی شہادت کے بعد خدشہ ہے کہ مزید بچے ہلاک ہوسکتے ہیں ۔۔
امریکی نائب صدر نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل عالمی امداد آنے کی اجازت دے تاکہ انسانی تباہی کو کم کیا جاسکے ۔۔
الاباما میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نائب صدر کملا حارث نے کہا مذاکرات ہورہے ہیں اور امید جنگ بندی ہوجائے گی ۔۔انہوں نے کہا دوریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا فلسطینی عوام کو آزادنہ ،احترام اور خودمختار طریقے سے اپنی زندگی گذار نے کا پورا حق ملنا چائیے ۔۔انہوں نے غزہ میں ہرروز تباہی کے مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں ۔۔ان کے پاس کھانے کو کچھ نہیں اور خوراک نہ ہونے کی وجہ سے وہ گھاس کھانے پر مجبور ہیں ۔۔ بچے غذائی قلت اور پانی کی کمی سے مر رہے ہیں۔۔امریکی نائب صدر نے کہا غزہ میں ہرطرف فائرنگ اور افراتفری ہے ۔۔ بہت بڑی تعداد میں لوگ مارے جارہے ہیں ۔۔ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں ۔