قومی

  • Feb 24, 2024

چند غیر ملکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈہ

چند غیر ملکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ ایرانی فورسز نے پاکستانی سرزمین پر جیش العدل کا کوئی کمانڈر مارا ہے۔۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سر زمین پر ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔۔اصل میں اسمگلر گروپس کی کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک واقعہ کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کر کے جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔۔سوشل میڈیا اور چند غیر ملکی ذرائع ابلاغ پر جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا کر آپریشن مرگ برسر مچار کی حفت مٹانے کے لئے طرح طرح کے جھوٹے بیانیے گھڑے جا رہے ہیں۔۔ خاص طور پر بھارتی میڈیا اِس خبر کو بڑھ چڑھ کر پھیلا رہا ہے۔