قومی

  • Feb 24, 2024

پاکستانی میڈیکل گریجویٹس کی ڈگری کی اہمیت اور قدر میں اضافہ ہوا ہے، ڈاکٹر ندیم جان

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو ورلڈ فیڈریشن میڈیکل ایجوکیشن کی ایکریڈیشن مل گئی۔۔۔وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ مختصر مدت میں صحت کے شعبے میں اصلاحات لانا میرا مشن تھا ۔۔
ایکریڈیشن سےپاکستانی میڈیکل گریجویٹس کی ڈگری کی اہمیت اور قدر میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز امریکہ،کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ حاصل کر سکیں گے،ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ اس ایکریڈیشن کے نتیجے میں پاکستان میں طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں بھر پور مدد حاصل ہو گی ۔۔پاکستانی ڈاکٹرز بیرون ممالک پریکٹس بھی کر سکیں گے۔