موسم

  • Feb 24, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنےکاامکان

محکمہ موسمیات کےمطابق بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم شام/رات میں بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہا۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 17،کالام منفی 12،استور منفی 09،اسکردو منفی 06، گوپس ، ہنزہ منفی 05،گلگت ، بگروٹ اور مالم جبہ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔