قومی

  • Feb 22, 2024

سی ڈی اے کی جانب سے مونال پر وائلڈ لائف سے سہولت سنٹر واپس لینے کا معاملہ

سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو سہولت سینٹر فوری طور پر وائلڈ لائف کو واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سی ڈی اے کو ٹریل فائیو اور پبلک انفارمیشن سینٹر سمیت تمام دفاتر اور ان سے اٹھایا گیا سامان وائلڈ لائف بورڈ کو واپس کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ سی ڈی اے کی جانب سے مونال پر وائلڈ لائف بورڈ سے سہولت سینٹر واپس لینے سے متعلق معاملے کی سماعت کرتے ہوئےعدالت نے وائلڈ لائف پورٹ کو خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنا سامان پھر سے نصب کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے سی ڈی اے سے نیشنل پارک میں واقع ریسٹ ہاؤسز کی تصاویر اور وہاں موجود ان کی اراضی سمیت تمام عمارتوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ اس کے ریسٹ ہاؤسز عوام کے لیے استعمال ہونے چاہیں۔
اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے معاملے کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔