اہم خبریں

  • Feb 22, 2024

میرے لئے پاکستان ہی سب کچھ ہے ، خوش قسمت شخص ہوں جسے ملک کی خدمت کا موقع ملا: نگران وزیراعظم انورالحق کاکڑ

نگران وزیراعظم انوارالحق نےکہاہے کہ میرے لئے پاکستان ہی سب کچھ ہے۔۔ خوش قسمت شخص ہوں جسے ملک کی خدمت کا موقع ملا۔ہمیں اپنے گھرپاکستان کو خوشحال اورمستحکم بناناہے۔۔بہترین پیشہ ورانہ انداز میں ذمہ داریوں کی انجام دہی پر وزیراعظم آفس کےتمام افسران ،عملے اورکابینہ سیکرٹری کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ۔نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارخیال کرتےہوئے وزیراعظم انورالحق کاکڑ نے کہاکہ پاکستان کے عوام میں بے پناہ صلاحیتیں موجودہیں ۔ہمیں اپنے ملک پاکستان کو مستحکم اورخوشحال بناکراقوام عالم میں نمایاں مقام دلواناہے ۔

وزیراعظم نے کابینہ کے تمام ساتھیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتےہوئے وزیراعظم آفس اورہاؤس کےتمام افسران اورسٹاف کے تعاون پران کاشکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہرمشکل صورتحال سے نمٹنے میں کابینہ اورتمام افسران وسٹاف نے بھرپورمعاونت کی۔کابینہ سیکرٹری ،ملٹری سیکرٹری اوردیگرمعاون سٹاف نےجس بہترین پیشہ وارانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں وہ لائق تحسین ہیں۔