قومی

  • Feb 22, 2024

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی کی رابطہ کمیٹی کااجلاس

مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک اور صوبے کے وسیع تر مفاد میں دونوں جماعتیں تعاون جاری رکھیں گی۔اس با ت پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان اور وفاق کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر مضبوط جمہوری حکومتیں قائم کی جائیں۔اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی سینیٹر محمد اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان نے کی۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے پارٹی صدر نوابزادہ خالد حسین مگسی، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سینیٹر کہدہ بابر شریک ہوئے۔