قومی

  • Feb 22, 2024

مریم اورنگزیب نےمسلم لیگ ن اور جے یو آئی سے متعلق میڈیا کی خبروں کی تردید کر دی

مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی سے متعلق میڈیا کی خبروں کی تردید کر دی ۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ۔دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان مشاورتی اجلاس ہوا ،جس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا ۔مولانا فضل الرحمان ہمارے لئے ایک بزرگ اور قابل احترام شخصیت ہیں ۔دونوں جماعتوں میں سیاسی تعاون اور باہمی احترام کا تعلق استوار ہے۔میڈیا سے درخواست ہے کہ اجلاسوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کرے۔